17 مارچ ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نوید قمر کی زیر صدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں نوید قمر نے بتایا کہ ایران کو گندم کی برآمد مال کے بدلے مال کے ذریعے ہوگی۔ نوید قمر کا کہنا تھا کہ گندم کی فروخت کے بدلے ایران سے خام لوہا اور یوریا درآمد کیا جا سکتا ہے جبکہ ایران کو گندم پاسکو کے ذخائر سے فروخت کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مال کے بدلے مال کی تجارت کے لیے وزارت خزانہ اور تجارت کے حکام ایران کا دورہ کریں گے۔