17 مارچ ، 2012
کراچی …کراچی میں آج شام پانچ بجے سے پیٹرول پمپس کھلنا شروع ہوجائیں گے۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے جیو نیوزکو بتایا کہ بھتہ خوری کے خلاف یوم سیاہ کی وجہ سے شہر کے پیڑول پمپس بند ہیں جوآج شام کودوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔اُدھر ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین ارشاد بخاری کے مطابق شام پانچ بجے کے بعد ڈیزل پر چلنے والی بسیں اور منی بسیں سڑکوں پرآجائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے دوران متعدد گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔