17 مارچ ، 2012
پشاور…محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے صوبہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم غیرملکی طلباء کے کوائف طلب کرلئے ہیں۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق اس سلسلہ میں ایلی مینٹری اینڈ اسیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ صوبہ کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم غیر ملکی طالب علموں کے کوئف جمع کیے جائیں۔ اور آئندہ ماہ تک رپورٹ محکمہ داخلہ کے پاس جمع کرائی جائے۔ خیبر پختون خوا کابینہ نے گذشتہ اجلاس میں غیر ملکی طلباء کے کوائف جمع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔