کھیل
31 اگست ، 2013

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 108 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 108 رنز سے ہرا کر سیریز جیت لی

ہرارے … پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 108 رنز سے شکست دے کر سیریز میں2-1 سے کامیابی حاصل کرلی۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیا ، پوری میزبان ٹیم 40 اوورز میں 152 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی، میلکم والر 48 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، برینڈن ٹیلر 26، ہیملٹن مساکیڈزا 25 اور پراسپر اتسیا 23 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ، عبدالرحمن اور سعید اجمل نے 2، 2وکٹیں لیں جبکہ زمبابوے کے تین کھلاڑی رن آوٴٹ ہوئے۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے آخری دونوں ون ڈے جیت کر 3 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید خبریں :