کھیل
31 اگست ، 2013

دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے ڈرا

دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل: انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرادیا، سیریز 1-1 سے ڈرا

چیسٹر لی اسٹریٹ … دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دے دی، 2 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ ریور سائیڈ گراوٴنڈ چیسٹر لی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 195 رنز بنائے ، میزبان ٹیم کو مائیکل لمب اور الیکس ہیلز نے 111 رنز کا طوفانی اسٹارٹ دیا،مائیکل لمب 43 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، ہیلز نے 94 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، لیوک رائٹ نے 30 اور مورگن نے 20 رنز بنائے۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی اسپنر فواد احمدنے 3 و کٹیں حاصل کیں۔آسٹریلوی ٹیم کو 196 رنز کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور محض 15 رنز پر اس کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ وارنر 53 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، ان کے آوٴٹ ہونے کے بعد کوئی بھی آسٹریلوی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور مقررہ اوورز میں آسٹریلوی ٹیم 9 وکٹ پر168رنزبناپائی۔الیکس ہیلز کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

مزید خبریں :