پاکستان
02 ستمبر ، 2013

پی آئی اے کاپری حج آپریشن 9 ستمبر سے9 اکتوبر تک جاری رہے گا

پی آئی اے کاپری حج آپریشن 9 ستمبر سے9 اکتوبر تک جاری رہے گا

پشاور…قومی ایر لائن پی آئی اے کا پری حج آپریشن 9 ستمبر سے شروع ہوکر 9 اکتوبر تک جاری رہے گا جبکہ پوسٹ حج آپریشن 20اکتوبر سے18 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس آپریشن کے ذریعے 64 ہزار کے قریب عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہونگے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق حج آپریشن کے دوران سب سے زیادہ مسافر 15 ہزار 662 پشاور ایئر پورٹ سے روانہ ہونگے جبکہ سب سے کم مسافر سیالکوٹ سے تین ہزار 591 جائیں گے ،کراچی سے 6 ہزار 738 مسافر ، کوئٹہ سے دس ہزار 199،ملتان سے 6 ہزار 170،لاہور سے 8 ہزار 959 اور اسلام آباد سے 12 ہزار 405 مسافروں کو جدہ پہنچایا جائے گا۔اس کے علاوہ ہزاروں مسافر سعودی ایئر لائن سمیت دیگر نجی انتظامات کے ذریعے بھی جد ہ پہنچیں گے۔

مزید خبریں :