پاکستان
18 مارچ ، 2012

لکی مروت :شرپسندوں نے سرکاری اسکو ل کو دھماکے سے تباہ کردیا

لکی مروت …لکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک گورنمٹ بوائز پرائمری اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا،پولیس کے مطابق واقعہ لکی مروت کے علاقے کوٹکابچکن داخلی طورلاونگ خیل میں پیش آیا، جہاں نامعلوم شرپسند گزشتہ رات گورنمٹ بوائزپرائمری اسکول میں دھماکا خیز مواد نصب کرکے فرار ہوگئے، بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ دو روز قبل بھی لکی مروت کے مختلف علاقوں میں تین گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکولز کو تباہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :