پاکستان
18 مارچ ، 2012

جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہ نما شیخ عبدالرشید اظہر کی نماز جنازہ ادا

اسلام آباد…جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہ نما شیخ عبدالرشید اظہر کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں حافظ سعید، پروفیسر ساجد میر اور جماعت اہلحدیث کی سینر قیادت و کارکن شریک ہوئے۔ شیخ عبد الرشید کی تدفین ان کے آبائی علاقے خانیوال میں کی جائے گی۔ نماز جنازہ کے بعد جماعت اہلحدیث کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور نائنتھ ایونیو پر دھرنا دے کر ٹریفک کو بلاک کردیا۔ مظاہرین شیخ عبدالرشید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔شیخ عبدالرشید اظہر کو گذشتہ روز سیکٹر آئی ٹین میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :