18 مارچ ، 2012
پشاور…پشاورمیں بجلی کی طویل اورغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔پشاور کے شہری علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ بعض علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات بھی عام ہیں۔ ٹیوب ویلوں کو بجلی کی ترسیل بند ہونے سے بعض علاقوں میں پانی کی بھی قلت ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے سالانہ امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبہ و طالبات بھی پریشان ہیں۔