18 مارچ ، 2012
حیدرآباد…متحدہ قومی موومنٹ کے 28ویں یوم تاسیس کے موقع پر حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں قائم باغ مصطفی گراوٴنڈ میں جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔جس سے پارٹی قائد الطاف حسین لندن سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی حیدر آباد زون کے اراکین اور ایم کیو ایم کے ایم این اے ،ایم پی اے کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کے لئے مختلف شہروں سے پہنچ رہی ہے۔جلسہ گاہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،جلسہ کے لئے 10فٹ انچا اور 50فٹ لمبا اسٹیج تیار کیاگیا ہے۔اسٹیج کے ساتھ ہی 50چوڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہے۔قریبی عمارتوں پر الطاف حسین کے بڑے بڑے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔جلسہ کے آنے والے راستوں پر پارٹی کے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔