پاکستان
18 مارچ ، 2012

میرانشاہ:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، دواہلکارزخمی

میرانشاہ:سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ، دواہلکارزخمی

میران شاہ …میران شاہ میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے میں بم حملے سے 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔لکی مروت اور شبقدر میں 2اسکولوں کو تباہ کردیاگیا ہے۔ آج صبح6 بجے سے غیر معینہ مدت تک کے لئے میران شاہ سے لے کر دتہ خیل ، رزمک اور میرانشاہ بنوں روڈ تک کرفیو نافذ کیا تھا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کا قافلہ جب میرانشاہ بنوں روڈ سے گزرا تو وہاں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، حملے میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں 10روز کے دوران شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آگئی ہے جس کے بعد مختلف علاقوں سے مقامی افراد نقل مکانی شروع کر کے پشاور اور دیگر مضافاتی علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں ، لکی مروت کے علاقہ میں نامعلوم شرپسندافراد نے رات گئے گورنمٹ بوائزپرائمری اسکول میں بارودی مواد نصب کردیا جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، جبکہ دو روز قبل بھی لکی مروت کے مختلف علاقوں میں تین گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکولز کو تباہ کیا گیاتھا،شبقدر کے علاقہ سمنات سوروکلئی میں نا معلوم افراد نے گورنمنٹ اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا جس سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :