18 مارچ ، 2012
کوئٹہ…ایرانی بارڈرسیکیورٹی فورسزنے 26پاکستانیوں کوغیرقانونی طورپرسرحدپارکرنے کے الزام میں حراست میں لے کرتفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔بلوچستان کے پاک ایران سرحدی شہرتفتان سے بغیرسفری دستاویزات ایرانی حدودمیں داخل ہونے کے الزام میں ایرانی فورسزنے 26پاکستانیوں کوگرفتارکرلیاجنہیں بعدازاں تفتان مین انتظامیہ کے حوا لے کردیاگیا۔گرفتارکئے گئے افرادمیں سے زیادہ ترکاتعلق پنجاب کے مختلف اضلاع گجرات،وزیر آباد،گگھڑ منڈی اوراس سے ملحقہ علاقوں سے ہے جنہیں مزیدتفتیش کیلئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔