18 مارچ ، 2012
پشاور…وزیر اعظم کے اعلان اور پیسکو کی یقین دہانی کے باوجودپاک بھارت کے دوران پشاور کے اکثر علاقوں میں بجلی غائب ہے اور لوگ میچ دیکھنے سے محروم رہ گئے۔پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ ، کالی باڑی ،اندر شہر اور قصہ خوانی سمیت کئی علاقوں میں پاک بھارت میچ شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی۔ جس سے شائقین پریشان دکھائی دیئے۔دوسری جانب صدر کے کئی علاقوں سمیت گلبرگ ، بنک سٹریٹ ، ذوالفقار ٹاون میں صبح سات بجے سے بجلی بند تھی۔ جو تاحال بحال نہ ہوسکی۔وزیر اعظم کے اعلان نے بعد پیسکو نے بھی پاک بھارت کے درمیان ایشیاء کپ میچ کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ مگر دعوے دھرے رہ گئے۔