کھیل
06 ستمبر ، 2013

ہرارے ٹیسٹ کا چوتھا دن ، پاکستان بڑا ٹارگٹ دینے کیلئے لیڈ بڑھائیگا

ہرارے ٹیسٹ کا چوتھا دن ، پاکستان بڑا ٹارگٹ دینے کیلئے لیڈ بڑھائیگا

ہرارے…ہرارے ٹیسٹ اہم مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، آج چوتھے دن پاکستان زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کے لیے لیڈ بڑھائے گا۔ ہرارے ٹیسٹ میں مصباح اوریونس نے پاکستان ٹیم کو سنبھال لیا، دوسری اننگز میں پاکستان نے 4 وکٹ پر 168 رنز بنالئے، اسے زمبابوے پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے نے اسکور میں 46 رنز کا اضافہ کیا اور 327 رنز بنا ڈالے، دوسرے دن کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین چگمبرا نے 69 رنز اسکور کئے۔ سعید اجمل نے اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کا آغاز پہلی اننگز سے مختلف نہیں تھا، 23 رنز پر 3 وکٹیں گرگئیں ، خرم منظور 5، محمد حفیظ 16 اور اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اس مشکل وقت میں مصباح اور یونس کا تجربہ کام آگیا، دونوں نے ففٹی بنائی اور اسکور کو 139 رنز تک پہنچایا، کپتان 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان 76 اور اسد شفیق 15 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان ٹیم 4 وکٹ پر 168 رنز بناکر 90 رنز کی برتری حاصل کرچکی ہے۔

مزید خبریں :