18 مارچ ، 2012
پشاور…پشاورکے بڈھ بیر خودکش حملے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ خود کش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بڈھ بیر خود کش دھماکے کا زخمی زیور خان لیڈی ریڈنگ اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ جو 11 مارچ کو بڈھ بیر میں نماز جنازہ پر ہونے والے خودکش حملہ میں شدید زخمی ہوا تھا۔ خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ خود کش حملے میں زخمی ہونے والے دس افراد اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔