کھیل
06 ستمبر ، 2013

ہرار ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ

ہرار ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ

ہرارے…ہرارے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ گذشتہ روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔ اس طرح اسے زمبابوے کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ دوسری اننگز میں بھی پاکستان کاآغازکچھ مختلف نہیں تھا، 23رنزپرتین وکٹیں گرگئیں،اس مشکل وقت میں مصباح اوریونس کاتجربہ کام آگیا، دونوں نے ففٹی بنائی اوراسکورکو139رنزتک پہنچایا،کپتان 52 رنزبناکرآؤٹ ہوئے ۔ یونس 76رنزپرناٹ آؤٹ رہے، پاکستان ٹیم چاروکٹ 168رنزبناکر90رنزکی برتری حاصل کرچکی ہے۔ اس قبل زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، اس طرح اس نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 78 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ سعید اجمل نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید خبریں :