06 ستمبر ، 2013
ہرارے…ہرارے ٹیسٹ کے چوتھے روز یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کرلی۔ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 22 ویں سنچری ہے۔فروری 2000 ء میں سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے رائٹ ہینڈ بیٹسمین یونس خان نے 82 ٹیسٹ میچوں کی 144 اننگز میں 50.74 کی اوسط سے 6749 رنز بنا رکھے ہیں۔