کھیل
06 ستمبر ، 2013

ہرارے ٹیسٹ:پاکستان کی اننگز ڈیکلیئر،زمبابوے کو 342کا ہدف

ہرارے ٹیسٹ:پاکستان کی اننگز ڈیکلیئر،زمبابوے کو 342کا ہدف

ہرارے…پاکستان نے یونس خان کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل نو وکٹوں کے نقصان پر 419رنز بناکر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی،پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 149.3اوورز کا سامنا کیا، اس طرح گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 342رنز کا ہدف دیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 249اور زمبابوے نے 327رنز بنائے تھے۔ہرارے اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اس پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جب کھیل شروع ہوا تو پاکستان کے چار وکٹوں کے نقصان پر مجموعہ 168رنز تھا، یونس خان 200ناٹ آؤٹ نے پہلے تو عدنان اکمل64 اور بعدازاں آخری بیٹسمین راحت علی 35ناٹ آؤٹ کے ساتھ ملکر پاکستان کی اننگز کو ایک محفوظ مقام پر پہنچایا۔اس دوران یونس خان نے مجموعی طور پر 404گیندوں کا سامنا کیا اور پندرہ چوکوں اورتین چھکوں کی مدد سے اپنی شاندار اور ناقابل شکست ڈبل سنچری مکمل کی۔ پاکستان کی جانب سے دیگر قابل ذکر بیٹسمینوں میں کپتان مصباح تھیجو 52رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔زمبابوے کی جانب سے پراسپر اتسیانے تین،ٹی ایل چتارا اور پنیانگرا نے دو دو اور مساکدزا نے ایک وکٹ حاصل کی۔اب زمبابوے کو اس ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 342رنز بنانے ہیں ،جس کے لیے آج کے کھیل میں اسے سات اوورز جبکہ کل کا پورا دن باقی ہے۔

مزید خبریں :