پاکستان
18 مارچ ، 2012

لاہور: شادباغ میں گھر سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

لاہور: شادباغ میں گھر سے 2 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

لاہور …لاہور کے علاقے شادباغ بھگت پورہ میں نامعلوم افراد نے دو نوجوانوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاشیں گھر میں چھپا دیں۔پولیس کے مطابق بھگت پورہ کے رہائشی لیاقت نے پراپرٹی ڈیلر فرمان علی کے توسط سے چند افراد کو اپنا گھر کرائے پر دیا۔ چھ ہزار روپے ایڈوانس رقم لے کر گھر کی چابی ان کے حوالے کر دی۔ آج صبح لیاقت کسی کام سے گھر میں داخل ہوا تو اسے خون کے قطرے نظر آئے،جس پر لیاقت نے پولیس کو بلا لیا۔ تلاشی لینے پر بوری میں بند دو لاشیں کچن کی الماری سے برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولین کی عمریں بیس سے بائیس سال کے درمیان ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

مزید خبریں :