18 مارچ ، 2012
پشاور…اورکزئی اور کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 20شدت پسند ہلاک ہوگئیجبکہ خیبر ایجنسی میں 14نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں۔اپر اورکزئی اور وسطی کرم ایجنسی کے علاقوں میں قائم شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی بم بار میں 20شدت پسند ہلاک،اورشدت پسندوں نے 6 ٹھکانے تباہ ہوگئے ہیں۔ادھرخیبر ایجنسی میں تحصیل باڑہ کے علاقے سپاہ سے 14نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں، تمام افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام افراد مقامی تھے جنہیں اغوا کے بعد قتل کیاگیا ہے۔تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں تیزی آنے کے بعد مختلف علاقوں سے مقامی افراد نقل مکانی شروع کر کے پشاور اور دیگر مضافاتی علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں ۔میران شاہ میں کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز کا قافلہ میرانشاہ بنوں روڈ سے گزرا تو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا۔جس سے2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔شبقدر اورلکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں نے 2اسکولوں کی عمارتوں کو دھماکا خیز سے تباہ کرنے کی کوشش کی جس سے عمارتوں کوجزوی نقصان پہنچا۔