18 مارچ ، 2012
راولپنڈی…چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں چار روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل خالد شمیم وائیں سری لنکا کے صدر مہندا راجہ پاسکا ، سیکریٹری دفاع اور سری لنکا کی سینئرر فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے دورہ سری لنکا سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔