پاکستان
18 مارچ ، 2012

کراچی :بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی

کراچی …کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ میں بھتہ نہ دینے پر دکان پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کے بعد دکانداروں نے احتجاج کیا اور سٹرک پر ٹائر جلاکر روڈ بلاک کردیا۔ احتجاجی مظاہرین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ناظم آباد گول مارکیٹ کے دکان دار کو دو روز قبل بھتے کی پرچی ملی تھی آج نامعلوم افراد نے ساٹھ ہزار روپے نہ دینے پرگوشت کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گوشت کا دکاندار زبیر زخمی ہوگیا، جس پر دکانداروں نے دکانیں بند کرکے احتجاج کرتے ہوئے ناظم آباد پیٹرول پمپ اسٹاپ سے گول مارکیٹ تک ٹائر و دیگر چیزیں جلاکر روڈ بلاک کردیا۔صورتحال پر قابو پانے کے لئے رینجرز اور پولیس کمانڈوزموقع پر پہنچے جبکہ بکتر بند بھی طلب کرلی گئی۔بعد میں دکانداروں نے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی اور پولیس موبائلوں کے کھڑے ہونے کے بعد احتجاج ختم کردیا اور مارکیٹ دوبارہ سے کھلنا شروع ہوگئی۔

مزید خبریں :