پاکستان
18 مارچ ، 2012

وزیراعظم کاحکم نظرانداز،لوڈشیڈنگ نے میچ کا مزا کرکرا کردیا

وزیراعظم کاحکم نظرانداز،لوڈشیڈنگ نے میچ کا مزا کرکرا کردیا

کراچی…پیپکو اور کے ای ایس سی نے پاک بھارت میچ کا مزہ کرکرا کردیا۔ وزیراعظم کے احکامات پس پشت ڈالتے ہوئے ملک بھر میں معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔میر پور بنگلا دیش میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہیں۔ کرکٹ شائقین دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سال بعد ہونے والے میچ کے بے چینی سے منتظر تھے۔لیکن پیپکو اور کے ای ایس سی کی مہربانی نے انہیں میچ کا بھرپور لطف اٹھانے سے محروم کردیا ہے۔کراچی ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور ، دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں معمول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں عوام پاک بھارت میچ کے سنسنی خیز لمحات سے محروم ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت پانی و بجلی کو ہدایت کی تھی کہ میچ کے دوران ملک میں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔لیکن وزیر اعظم کے احکامات بھی پس پشت ڈال دیئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :