18 مارچ ، 2012
ڈی جی خان…لاہور سے ڈیڑھ ماہ قبل اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب ،لڑکی کی نشاندہی پر اغوا کار گینگ کا سرغنہ3 ساتھیوں سمیت گرفتار ہوگیا۔سرکٹ ہاوٴس ڈیرہ غازیخان میں رکن قومی اسمبلی سردار سیف الدین کھوسہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل لاہور کے علاقہ کوٹ عبدالمالک سے اغوا ہونے والی 17 سالہ نائیلہ کو بلوچستان کے علاقہ رکنی سے مقامی برادری کی مددسے بازیاب کروالیاگیا ،بازیاب کی گئی لڑکی کی نشاندہی پربارڈرملٹری پولیس اور بلوچ لیوی نے ڈیرہ غازیخان کے علاقہ تونمی میں کاروائی کرتے ہوئے اغواء کار گینگ کے سرغنہ آصف لکھرو سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔