پاکستان
18 مارچ ، 2012

زرداری اور گیلانی ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں ناکام ہوگئے، نوازشریف

زرداری اور گیلانی ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں ناکام ہوگئے، نوازشریف

لندن … مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری اور گیلانی ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں ناکام ہو گئے ، ملکی وقار کی پروا کیے بغیر جرنیلوں نے مارشل لا لگائے۔ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان کواس صورتحال سے نکالنا مشکل ہے ناممکن نہیں، سب ملکرملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے غلطیاں کیں مگر ماضی سے سبق سیکھا اور صحیح راستے سے نہیں ہٹے۔ صدر مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے، جمہوریت کے علاوہ کسی دوسرے راستے پر نہیں چلیں گے۔ نواز شریف نے بتایا کہ سازش کا حصہ بنانے کیلئے ایجنسیوں نے انہیں بہکانے کی بہت کوشش کی، لیکن وہ کسی لالچ یا بہکاوے میں نہیں آئے کیونکہ ان کے نزدیک یہ گناہ ہے۔ عوامی مینڈیٹ کا خیال کیا جانا چاہئے ۔

مزید خبریں :