پاکستان
18 مارچ ، 2012

ملک و قوم کیلئے آئندہ چند ماہ انتہائی اہم ہیں، شاہ محمود قریشی

ملک و قوم کیلئے آئندہ چند ماہ انتہائی اہم ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور … تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک و قوم کیلئے آئندہ چند ماہ انتہائی اہم ہیں، عام انتخابات میں قوم اپنے ووٹ سے ملکی معیشت کو مضبوط کر سکتی ہے ورنہ ماضی کی طرح انہیں مشکلات کا سامنا ہی کرنا پڑے گا۔ لاہور پریس کلب میں متحدہ آرائیں فاوٴنڈیشن کے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھرپور طریقے سے انتخابات میں حصہ لے گی۔ اگر صدر مملکت میں جرأت ہوتی تو وقت سے پہلے الیکشن کراتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ عدالت عظمیٰ نے ان کے بارے میں کیا فیصلہ کیا ہے لیکن وہ کسی کی کرپشن اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :