پاکستان
18 مارچ ، 2012

سانحہ کوہستان میں ملوث لوگوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، رحمان ملک

سانحہ کوہستان میں ملوث لوگوں کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، رحمان ملک

گلگت بلتستان … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ سانحہ کوہستان میں ملوث لوگوں کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے داریل سے ہے جن کی فہرست جلد گلگت بلتستان کے جرگوں کو فراہم کر دی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آج گلگت بلتستان کے حالات پر تبادلہٴ خیال کیلئے منسٹر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کوہستان میں ہونے والی دہشت گردی درحقیقت ملک کے خلاف ایک سازش تھی، تاہم واقعہ میں ملوث لوگوں کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقے میں صرف 5 ہزار پالیس اہل کار تعینات ہیں جو بہت کم ہیں اس لئے علاقے میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے وزیر اعظم سے اضافی گرانٹ کی اپیل کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں امن کی فضا بحال کرنے میں علمائے کرام کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک گلگت بلتستان کو سابقہ 3 ارب کی گرانٹ مہیا نہیں کی گئی جو جلد جاری کر دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا سانحہ کوہستان میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے کی امداد دی جائے گی۔

مزید خبریں :