18 مارچ ، 2012
لاہور …افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جماعتہ الدعوة کے قوت گویائی اور سماعت سے محروم کارکنوں نے لاہور میں مظاہرہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے کے شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افغانستان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی نعرے درج تھے۔ مظاہرین کی قیادت کرنے والے اساتذہ قوت گویائی اور سماعت سے محروم طلبا کو اشاروں سے احتجاج کے بارے میں بتاتے رہے۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ حرمت قرآن کے لئے اگر انہیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑا تو وہ گریز نہیں کریں گے۔