19 مارچ ، 2012
کوئٹہ ... . کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نامعلوم افراد نے دکان پر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی شابو تاجک آباد میں باپ اور بیٹا، یعقوب شاہ اور نوید شاہ اپنی دکان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔