پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی : 23مارچ کو آزاد پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی، سنی تحریک

کراچی .... پاکستان سنی تحریک کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ23مارچ کو ملک گیر آزاد پاکستان ریلیاں نکالی جائیں گی اور 25 مارچ کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والی آزاد پاکستان کانفرنس ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگی۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماوٴں محمد شاہد غوری اور شاداب رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ وہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں انصاف عوام کو دہلیز پر ملے، زکوٰة کا نظام شفاف ہو، ملک میں کرپشن نہ ہو، عوام خوشحال ہوں اور دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں پاکستان کامنفرد مقام ہو۔

مزید خبریں :