19 مارچ ، 2012
لاہور .....لاہور کے علاقے بادامی باغ کی اغواء ہونے والی دو بہنوں کو پولیس نے بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق بادامی باغ کی رہائشی پندرہ سالہ صالعہ اور دس سالہ نازیہ چار مارچ کو اپنے گھر سے غائب ہوگئیں جس کے اغواء کی ایف آئی آر تھانہ بادامی باغ میں لڑکیوں کے والد محمد منیر نے درج کرائی۔ انچارج انویسٹیگیشن رانا شبیر نے بتایاکہ دونوں لڑکیوں کی تلاش شروع کردی اور اتوار کے روز گرین ٹاون کے ایک گھر سے دونوں لڑکیوں کو برآمد کر کے اغواء کرنے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ حوالات میں بند ملزم ریاض کا کہنا تھا کہ اس نے لڑکیوں کو اغواء نہیں کیا وہ خود اس کے ساتھ آئیں تھیں۔