پاکستان
19 مارچ ، 2012

کراچی: دودھ کی دکان پرلوٹ مارکرنیوالے3ڈاکوپکڑے گئے

کراچی: دودھ کی دکان پرلوٹ مارکرنیوالے3ڈاکوپکڑے گئے

کراچی....کراچی کے علاقے منظور کالونی میں دکان سے لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکو پکڑے گئے۔ ان میں ایک عوام کا محافظ بھی نکلا ۔ شہریوں نے ڈکیتی کرنے والے تینوں ملزمان کو تشدد کرنے کے بعدپولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق منظور کالونی کے علاقے جونیجو ٹاوٴن میں دودھ کی دکان پر تین ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ دکان کے مالک کی مزاحمت پر ایک ملزم نے فائر کرکے اسے زخمی کردیا۔ پولیس کاکہناہے کہ گولی کی آواز سن کر علاقہ مکین جمع ہو گئے اور تینوں ملزمان کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالیکر دیا۔ رفتار ملزمان میں سابق پولیس اہلکار بھی شامل ہے جو خود کو ایک سیاسی رہنما کا گن مین بتا رہا ہے۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اورموٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :