14 ستمبر ، 2013
ہرارے…پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،کھانے کے وقفے پر پاکستان نے8وکٹ کے نقصان پر217رنز بنالئے ہیں،اور اسے میچ جیتنے کیلئے مزید47رنز درکار ہیں۔ہرارے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کاآغاز پانچ وکٹ 158 رنز سے کیا،عدنان اکمل اپنے کپتان مصباح الحق کا زیادہ ساتھ نہ دے سکے اور 163 رنز کے ٹوٹل پر پویلین لوٹ گئے۔عبدالرحمان نے مصباح الحق کو تھوڑا سہارا دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،پاکستان کا اسکور جب 214 رنز ہوا تو سعید اجمل بھی 2 رنز بنا کرمصباح الحق کا ساتھ چھوڑ گئے۔کھانے کے وقفے پر پاکستا ن نے ،8،وکٹ کے نقصان پر 217۔رنز بنالئے تھے۔گرین شرٹس کو میچ جیتنے کیلئے مزید47،رنز درکار ہیں،مصباح 58 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔