19 مارچ ، 2012
لاس اینجلس…این جی ٹی…مشہور ٹی وی سیریز سے متاثر ہوکر تیار کی گئی نئی ایکشن کامیڈی فلم 21جمپ اسٹریٹ نے اپنے پہلے تین دنوں میں35ملین ڈالر کا بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔16مارچ کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی گئی21جمپ اسٹریٹ نامی اس فلم میں دو پولیس افسروں کو دکھایا گیا ہے جو اپنی شناخت چھپاتے ہوئے اسکولوں ،کالجوں اور نوجوان کے تفریحی مقامات پر ڈرگز اور غیر قانونی کام کرنے والے گروہوں کے بارے میں تحقیقات کرتے ہیں۔دوسری جانب اینی میٹڈ فلمThe Loraxپچھلے دو ہفتے باکس آفس پر سرِ فہرست رہنے بعد اس ہفتے23ملین ڈالر کا بزنس کرکے دوسر ے نمبر پر موجود ہے ۔واضح رہے کہ صرف42ملین ڈالر کے بجٹ سے بنائی جانے والی فلم21جمپ اسٹریٹ نے تین دنوں میں ہی دنیا بھر میں42ملین ڈالر کا بزنس کرکے ڈزنی کی 250ملین ڈالر کے کثیر سرمائے سے بننے والی فلم جان کارٹر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا جو اس ہفتے صرف13اعشاریہ5ملین ڈالر کا بزنس ہی کرسکی۔