16 ستمبر ، 2013
ٹھٹھہ …کینجھر جھیل میں شامل صنعتوں سے نکلنے والے فضلے نے کراچی سمیت ڈھائی کروڑ افراد کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔کینجھر جھیل کے اطراف میں واقع صنعتوں سے نکلنے والے فضلے کے باعث کراچی سمیت ڈھائی کروڑ کی آبادی کو گندے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور عوام کو آلودہ پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا کہ کینجھر جھیل کو تباہ کرکے دوسری منچھر جھیل بنانے کی تیاری کی جارہی ہے، جس کے لیئے اعلیٰ عدلیہ سے جلد رابطہ کیا جائیگا، حکومت کی جانب 96 کروڑ روپے کی لاگت سے لگایا گیا ٹریٹمنٹ پلانٹ دو دن بھی نہ نکال سکا، ناقص مٹیریل کی وجہ سے اس میں دراڑیں پڑگئی ہیں، جو کسی بڑے نقصان کی پیشگوئی کررہی ہیں۔ دوسری جانب سے مضر صحت پانی پینے سے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس بی، سی اور اور ٹائفائیڈ جیسی بیماریوں کا خدشہ لاحق ہے۔