17 ستمبر ، 2013
کراچی…سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے، سندھ میں سی این جی اسٹیشن کل کھل جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیے کے مطابق سی این جی اسٹیشن جمعرات اور ہفتے کے روز صبح 8بجے سے 24 گھنٹے کے لیے بند ہوں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اس نئے شیڈول کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سندھ بھرمیں ہڑتال کی کال واپس لے لی جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی جمعرات کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔