17 ستمبر ، 2013
کرک…خیبر پختونخواکے ضلع کرک میں لڑکوں کے اسکول کی چھت گرنے سے پانچ طالب علم زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ مڈل اسکول پرانا بازار کی چھت اچانک گرگئی۔ جس کے ملبے تلے 5طالب علم دب گئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ اٹھاکر طلباء کو نکال لیا۔ زخمی طلباء کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کرک منتقل کردیاگیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیو ں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔