19 مارچ ، 2012
ممبئی…این جی ٹی… لگتا ہے کہ بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کوہر کام کرنے کی کچھ زیادہ ہی جلدی ہے چاہے اب وہ کر ینہ سے شادی کامعاملہ ہو یا فلم کی ریلیز سے قبل ہی سیکوئل بنا نے کا اعلان ہو اور وہ بھی ایک نہیں دو نہیں بلکہ پورے پانچ سیکوئل ،جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں سیف علی خان کی ہوم پروڈکشن فلم ایجنٹ ونود کی جسے 23مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیاجائے گا جس کے لئے چھوٹے نواب نے فلم کی ریلیز سے پہلے ہی پانچ سیکوئل بنانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ اب تو یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ سیف کا یہ فیصلہ کس حد تک درست ثابت ہوتا ہے۔