پاکستان
17 ستمبر ، 2013

وزیراعظم محمدنوازشریف کی انقرہ میں ترکی کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات

وزیراعظم محمدنوازشریف کی انقرہ میں ترکی کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات

انقرہ…وزیراعظم محمدنوازشریف نے انقرہ میں ترکی کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات کی ہے، جس میں سیکیورٹی کی صورت حال اورپاکستانی پولیس فورس کی تربیت کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی ہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی ترکی کے وزیرِداخلہ اور پولیس چیف سمیت دیگرسیکیورٹی حکام سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف اور سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے،ملاقات میں ترکی کی طرزپرپاکستانی پولیس فورس کی تربیت سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ پاکستانی پولیس کو جدید تربیت اور ہتھیاروں سے لیس کیاجائے گا، اور پاکستانی پولیس اہل کاروں کی ترکی میں تربیت کرائی جائے گی۔

مزید خبریں :