پاکستان
17 ستمبر ، 2013

پی آئی اے کی نج کاری ابھی منظوری کے مرحلے میں ہے:شیخ آفتاب

پی آئی اے کی نج کاری ابھی منظوری کے مرحلے میں ہے:شیخ آفتاب

اسلام آباد…وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے 26فیصد حصص کی نج کاری ابھی منظوری کے مرحلے میں ہے،کسی ملازم کو پی آئی اے نہیں نکالا جا رہا قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاونوٹس کیجواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بتایاکہ وزیراعظم کو پی آئی اے کی مکمل نج کاری کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی۔ پی آئی اے کے 26فیصد حصص کی نج کاری کاحتمی فیصلہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری کے بعد کابینہ میں کیا جائے گا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ پی آئی اے کے12فیصد ملازمین کے شیئرز برقرار رہیں گے اور انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس رہے گاجبکہ پی آئی اے کے 19ہزار 400ملازمین بدستور کام کرتے رہیں گے۔

مزید خبریں :