پاکستان
17 ستمبر ، 2013

کراچی: فائرنگ کے واقعات،سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 5 افراد ہلاک

کراچی: فائرنگ کے واقعات،سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 5 افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم بھی شامل ہے ، جبکہ ہاکس بے کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا ۔اورنگی ٹاوٴن غازی نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے جن کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے معلوم ہواہے جبکہ ان میں شامل پرویزعالم پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی ندیم ظفر عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی کے افراد ہمارے دو کارکن اٹھاکر لے گئے تھے جنہیں آج صبح پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اورنگی ٹاوٴن میں بھی دو ہمدرد اور دو کارکنوں کو شہید کیا گیا ہے۔دوسری جانب ہاکس بے پرسینڈزپٹ کے قریب بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔

مزید خبریں :