17 ستمبر ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی نے ملک میں سود کے نظام ، دہشت گردی کے خاتمے اور اسٹیل ملزکو بحران سے نکالنے کی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی ہیں ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملک میں سود کے نظام کے خاتمے کی قرار داد جمعیت علمائیاسلام (ف) کی رکن نعیمہ کشور نے پیش کی جو متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پیپلز پارٹی کی رکن بیلم حسنین نے دہشت گردی کے خاتمے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے اسٹیل ملز کو بحران سے نکالنے کی قراردادیں پیش کی گئیں ، جن کی ایوان نے منظوری دیدی۔