17 ستمبر ، 2013
لاہور…پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے انکشاف کیاہے کہ یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیرقانونی مسلح افراد موجود ہیں،جن کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ کو انٹرویو دیتے ہوئے وائس چانسلر نے چند روز قبل یونیورسٹی ہاسٹلز سے حراست میں لئے گئے مبینہ دہشت گرد اور اس سے برآمد ہونے والے سامان سے متعلق بھی اہم انکشافات کئے۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہاسٹل سے صرف ایک لڑکے کو گرفتار کیا گیا ہے۔