17 ستمبر ، 2013
ملتان …ملتان کے صدر بازار میں ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ سے خریداری کے لئے آنے والا شخص ہلاک ہوگیا جبکہ تینوں ڈاکوں 20 ہزار کی نقدی اور 4 موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تین ڈاکو ایک دکان میں گھسے جہاں انہوں نے لوٹ مار کے دوران دکان میں موجود تین گاہکوں سے نقدی موبائل فون اور کیش کاونٹر سے رقم چھیننے کے بعد دُکان سے نکلنے لگے تو دکان میں موجود ایک گاہک عبدالحمید نے ایک ڈاکو کو پکڑلیا تو دوسرے ڈاکوں نے فائرنگ شروع کردی جسے کے نتیجہ میں عبدالحمید موقع پر ہی دم توڑ گیا اور تینوں ڈاکو فرار ہو گئے واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑی پر پتھراوٴکیا اور صدر بازار کی تمام دُکانیں بند کرادیں، دُکانیں بند نہ کرنے والے تاجروں کی دُکانوں کے شیشے توڑ دئیے۔ ایس پی کینٹ کرامت ملک کے مطابق دُکان کے اندر لگے کیمروں کی فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے شہر بھر کی ناکہ بندی کرادی گئی ہے ۔