پاکستان
17 ستمبر ، 2013

لاہور میں تھانہ غازی آباد کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف

لاہور میں تھانہ غازی آباد کے نجی ٹارچر سیل کا انکشاف

لاہور…لاہور میں جیونیوز ٹیم نے غازی آبادپولیس کے ٹارچرسیل پر چھاپہ مار کر چھت سے الٹا لٹکائے 14 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا ۔لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس کے نجی ٹارچر سیل کی اطلاع پر جیو نیوز کی ٹیم وہاں پہنچی ،سیل کی چھت سے نویں کے طالب علم 14 سالہ بچے کو لٹکایا گیا تھا ،تھانہ غازی آباد پولیس نے اُسے چوری اور ڈکیتی کے الزام میں پکڑا تھا ،تاہم علی رضا نے جیو نیوز ٹیم کو بتایا کہ وہ چھ روز قبل تھانے میں پیش ہوا تھا ،پولیس اُسے تھانے سے ٹارچرسیل لے آئی جہاں اسے ہتھکڑی لگا کر رکھا گیا ہے ،جیو نیوز ٹیم نے تھانے کے ٹارچرسیل سے رسی،ہتھکڑی اوررولربھی برآمد کر لی ،جیونیوز کی ٹیم کو دیکھ کر پہلے تو سادہ لباس میں ملبو س اہلکاربحث اورتکرار کرتے ہوئے وہاں سے بھاگ گئے، جیو نیوز کی ٹیم لڑکے کو لے کر پولیس کے آنے کا انتظا ر کرتی رہی لیکن تھوری دیربعد مزید کچھ او رسادہ لباس اہلکار آئے لڑکے کو زبردستی اپنے ساتھ موٹرسائیکل نمبرLZC-4152پر لے کر نامعلوم مقام پر لے کر چلے گئے۔علی رضا نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اُس پر چوری اور ڈکیتی کا الزام تھا جس پر وہ خود تھانے میں پیش ہوا لیکن اُسے بھائی، چچا اورایک دوست سمیت گرفتار کرلیاگیا، اُسے چھ دِن قبل تھانے سے یہاں لایا گیا اورمسلسل تشددکا نشانہ بنایا جاتا رہا ، اُسے وہاں اُلٹا لٹکا کر شدیدتشدد کیاگیا۔

مزید خبریں :