پاکستان
17 ستمبر ، 2013

فوجی افسروں کی شہادت کیخلاف قومی اسمبلی میں قراردادمذمت منظور

فوجی افسروں کی شہادت کیخلاف قومی اسمبلی میں قراردادمذمت منظور

اسلام آباد…قومی اسمبلی نے اپر دیر میں دہشت گردی کے واقعہ میں فوجی افسروں کی شہادت کے خلاف متفقہ قراردادمذمت منظورکرتے ہوئے کہاہے کہ ایوان کومسلح افواج پرفخرہے۔حکومت مسلح افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل حمایت کا اعادہ کرے۔قومی اسمبلی میں اپر دیر میں دہشت گردی کے واقعہ کے خلاف قرارداد مذمت وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے پیش کی، جس کی ایوان نے متفقہ منظوردی۔ قرارداد میں میجر جنرل ثناء اللہ نیازی سمیت دیگرشہیدفوجی افسروں اورجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ ایوان پاک فوج کے افسروں کی بہادری اور قربانی کو سلام پیش کرتاہے، ایوان کومسلح افواج پرفخرہے۔حکومت مسلح افواج کی دہشت گردی کی جنگ میں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اُن کی بھرپور معاونت جاری رکھے۔

مزید خبریں :