پاکستان
17 ستمبر ، 2013

صدر سے امریکی سفیر کی ملاقات ،پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

صدر سے امریکی سفیر کی ملاقات ،پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد…صدر ممنون حسین سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کی ،جس کے دوران پاک امریکا تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان ایوان صدر کے مطابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔اس دوران پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر ممنون حسین سے ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز نے بھی ملاقات کی اور بریفنگ دی۔ترجمان کے مطابق صدر ممنون حسین نے وائس چانسلرز پر زور دیا ہے کہ وہ طلبہ کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کریں اور تحقیق کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے۔وائس چانسلرز نے ممنون حسین کو صدر مملکت بننے پر مبارک باد بھی دی۔

مزید خبریں :