کھیل
17 ستمبر ، 2013

چیمپینز لیگ میں فیصل آباد وولفز کو اٹاگوکے ہاتھوں شکست

چیمپینز لیگ میں فیصل آباد وولفز کو اٹاگوکے ہاتھوں شکست

موہالی…چیمپینز لیگ کے پہلے کوالی فائنگ میچ میں نیوزی لینڈ کے کلب اٹاگو نے فیصل آباد وولفز کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔چندی گڑھ میں پاکستان چیمپین کا آغاز مایوس کن رہا،بارہ رنز پاکستان کے دو کھلاڑی آوٴٹ ہوگئے جبکہ تیسری وکٹ بھی 34رنز پر گر گئی۔یہاں بھی کپتان مصباح الحق نے ذمہ داری نبھائی اورتین چھکے لگائے،انہوں نے 34گیندوں پر 46رنز بنائے۔خرم شہزاد 27رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ٹیم نے بیس اوورز میں آٹھ وکٹ پر 139رنز بنائے۔جواب میں اوٹاگو کی دو وکٹ تو 41رنز پر گر گئیں لیکن پھر برینڈن میک کولم نے ساری اُمیدوں پر پانی پھیر دیا،میک کولم نے 83رنز بنائے اور ٹیم کو جتواگئے، ڈرک بورڈر بھی 30رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔فیصل آباد وولفز اگلا میچ کل سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف کھیلے گی۔

مزید خبریں :