پاکستان
17 ستمبر ، 2013

لاہور :القاعدہ سے تعلق کا الزام،یو ای ٹی سے2افرادگرفتار

لاہور :القاعدہ سے تعلق کا الزام،یو ای ٹی سے2افرادگرفتار

لاہور…لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے دو افراد کو القاعدہ سے تعلق کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پر چھاپہ مارا گیا، وہاں سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ ان سے القاعدہ سے روابط ہیں۔ ان دونوں افراد کو پنجاب یونیورسٹی سے گرفتار افراد کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ انٹیلی جنس حکام دونوں سے نامعلوم مقام پر تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :