پاکستان
17 ستمبر ، 2013

کراچی : ٹارگٹڈ کارروائیاں میں بھتاخوروں سمیت53ملزمان گرفتار

کراچی : ٹارگٹڈ کارروائیاں میں بھتاخوروں سمیت53ملزمان گرفتار

کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے15مقامات پر کارروائیاں کرکے بھتا خوروں،اشتہاری ملزمان ، موٹر سائیکل چوروں سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث 53ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔کراچی کے 15 مختلف مقامات پر رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیے اور 53 ملزمان کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے بتایا کہ شیرشاہ پولیس نے محمدی مارکیٹ میں مقابلے کے بعد2 ملزمان کو گرفتارکیا،ملزمان بھتا خوری اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں۔ ڈی آئی جی عبدالخالق شیخ کے مطابق پولیس نے ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے4 مفرور اور اشتہاری ملزمان سمیت 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے6 پستولیں ،2ریوالور برآمدکرلیے۔پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی میں چھاپہ مارکر 5 مشتبہ افراد کوگرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی سٹی فیصل بشیر میمن کا کہنا ہے کہ پولیس نے لیاری کے علاقے چاکیواڑہ، سنگھولین اور واچانی محلہ میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارااور مقابلہ کے بعددو ملزمان کوگرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل اسد رضا کے مطابق جوہر آباد میں اے سی ایل سی نے مقابلہ کے بعد 3 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے5 موٹر سائیکلیں برآمدکی گئی ہیں دوسری جانب ترجمان سندھ رینجرزکا کہنا ہے کہ رینجرز نے چنیسرگوٹھ، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاوٴن ، رشید آباد ،تیسرٹاوٴن، داوٴد شوروگوٹھ، نارتھ ناظم آباد، کلفٹن، بلوچ کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے اور19 ملزمان کو حراست میں لے کران کے قبضے سے ہتھیاربھی برآمدکر لیے۔

مزید خبریں :